17 جولائی 2010 - 19:30

اپر اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے دمیان جھڑپ میں 2سیکیورٹی اہلکار شہید8 زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کاروائی میں55 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے سپہ غر میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 2سیکیورٹی اہلکار شہیداور 8 زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو سی ایم ایچ ٹل اور کوہاٹ منتقل کردیاگیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں55 شدت پسندمارے گئے اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی کاروائی تا حال جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110